اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

فاروق حیدر نے آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا، آفتاب اعوان


فاروق حیدر نے آزاد کشمیرمیں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا، آفتاب اعوان
قادرآباد(نمائندہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹی باغ کا ایک نمائندہ اجلاس زیر صدارت صدر مسلم (ن) و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ منعقد ہوا۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری سبیل چغتائی ، سنیئر نائب صدر عبد القیوم بیگ ،نائب صدر سید صادق شاہ ، ترجمان و رابطہ سیکرٹری حماد طاہر کانی، محمد اقبا ل کاشمیری ، شیخ لیاقت ، خواجہ صابرمجید، خواجہ ناصر مجید، غلام حسین ، جعفر علی میر، چوہد ری شوکت حسین ، دانش محمود ، سمیت دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ ملک آفتاب احمد اعوان نے کہا کہ موجود ہ حکومت راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے اندر تاریخی کام کر رہی ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ایکٹ 74ء میں ترمیم ختم نبوت کا بل۔ این ٹی ایس کا قیام ، غیر جانبداری پی ایس سی کا قیام کارکنان کا میرٹ کے مطابق ایڈ جسٹمنٹ کرنا، ایک تاریخی اقدامات ہیں۔ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا۔ میرٹ اور اُصول کے مطابق کام کاج جاری ہیں۔ مسلم لیگ ن کی ہائی کمان ساتھ آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی و کارکنان کا بھر پور اعتماد حاصل ہے۔ جس کے مطابق وہ نہ صرف موجودہ حکومت کا وقت پورا کریں گے بلکہ 2021میں بھی اُن کی قیادت میں تاریخی فتح حاصل کریں گے۔ آخر میں ایک قراردا کے ذریعے راجہ محمد فارو ق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔
آفتاب اعوان

© Copyright 2019. All right Reserved