جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

راولاکوٹ، انتظامیہ کے بیکریوں پر چھاپے ، زائد المعیاد سامان ضبط ، جرمانے


راولاکوٹ، انتظامیہ کے بیکریوں پر چھاپے ، زائد المعیاد سامان ضبط ، جرمانے
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ذاکر خان کی خصوصی ہدایت پر میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران نے ہجیرہ روڈ پر واقع بیکرز کا سرپرائز دورہ کیا ۔چیکنگ کے دوران بیکری سے متعد د زائدالمیعاد سامان ضبط کیا گیا جس پر بیکری مالک کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر سردار عمران نے کہا عوامی شکایت اور ایڈمنسٹریڑ کی خصوصی ہدایت پر یہ دورہ کیا گیاان کامزیدکہناتھا کہ ناقص اشیاء اور زائد المیعاد سامان کی فروختگی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایساکرنے پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر پبلسٹی آفیسر عمر ریاض۔میونسپل سیکرٹری آصف اسلم اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا

© Copyright 2019. All right Reserved