اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

سردار رشید حسرت کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منا ئی گئی


سردار رشید حسرت کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منا ئی گئی
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)تحریک آزادی کشمیر کے نامور ہیرو ، بابائے خود مختاری سردار رشید حسرت کی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے منا ئی گئی ۔برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی ، قومی آزادی تک جدوجہد جاری رکھے جائے گی ۔اقوام متحدہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کا حق دلوائے ، عالمی امن کے ٹھیکیدار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یسین ملک کی گرفتاری کا نوٹس لیں ۔بابائے خود مختاری رشید حسرت نے اپنی ساری زندگی کشمیری عوام کو ان کا حق د لانے کیلئے وقف کی ۔اس تقریب سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایس ایم ابراہیم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر حاجی ابراہیم خان، تحصیل صدر سردار شاہد محمود خان، جے کے ایل ایف کے سنیئر رہنما شفیق اشرف، ضلعی آرگنائزر ایاز کیانی ، ارباب ایڈووکیٹ، نعمان افضل اور دیگر نے خطاب کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved