اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

آڈیو لیکس کا شور مچا کر پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانا چاہتی ہیں ، لیگی رہنما


مسلم لیگ کے اختلافات اپنے گھر کے ہیں ، سکندر حیات سمیت سارے قائدین ہمارے لئے قابل احترام ہیں
بجٹ میں اضافہ کروانا فاروق حیدر کا عظیم کارنامہ ہے ، وزیراعظم کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، خورشید عالم
قادرآباد(نمائندہ اوصاف) مسلم لیگ ن ضلع باغ کے جنرل سیکرٹری راجہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد آزاد کشمیر میں آڈیو لیکس کا شور مچا کر پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں مسلم کانفرنس پی ٹی آئی کا دم چھلہ بن کر منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف سازش کر رہی ہے مسلم کانفرنس اب جماعت نہیں بلکہ ایک کھجلی کمیٹی بن گئی ہے کے میں 5ہزار کرسیاں لگا کر صرف ایک ہزار لوگ جمع ہوئے اور چار ہزار کرسیاں خالی تھی ان کو پورے آزاد کشمیر سے ایک ہزار لوگوں کا کنونشن کروا کر شرم آجانی چائیے مسلم لیگ کے اختلافات اپنے گھر کے ہیں ہم سکندر حیات سمیت سارے قائدین ہمارے لیے قابل احترام ہیں گھر کے اختلافات گھر میں بیٹھ کر ختم کریں گے وزیر اطالاعات مشتاق منہاس نے ان اختلافات کو ختم کروانے میں جو کردار ادا کیا اس پر ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں اپنے تین سالہ دور اقتدار میں وہ کام کیے جو سابقہ 70سالوں کوئی نہیں کر سکا بجٹ میں کو دگنا کروانا فاروق حیدر کا عظیم کارنامہ ہے اس کے ساتھ آزاد کشمیر میں قادیانیوں کا فتنہ ہمیشہ کے لیے ختم کر کے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے عہدیداران وکارکنان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا اجلاس سے مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے صدر حاجی عبدالحکیم،راجہ عبدالحفیظ کفل گڑھوی،راجہ افسر،سردار لیاقت بیگ،راجہ ریاض،خورشید سدھن،راجہ صادق عثمانی،خورشید انجم،راجہ عارف،حاجی الیاس،ڈاکٹر نذیر ،محمد بشارت،راجہ ارشاد،راجہ ہارون،عمران مغل،محمد طارق،راجہ شہزاد،سردار حیات اعظم،راجہ جواد،اور دیگر نے خطاب کیا مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے صدر حاجی عبدالحکیم نے کہا کہ مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے عوام اور کارکنان وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور وزیر اعظم کے خلاف سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پر پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب کی صورت میں مسلط ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی گنڈہ پوری نظام مسلط کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں مسلم لیگ کے خلاف پانامہ لیکس اور آڈیو لیکس جیسی سازشیں کر کے مخالفین اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں اگر وہ بازنہ آئے توان کا کچا چھٹا بھی کھول دیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کی قیادت نے روش نہ بدلی تو ان کے کارنامے بھی منظر عام پر لے آئیں گے سردار عتیق ،بیرسٹر سلطان اور ان کے پارٹیوں کے مرکزی لیڈر جو کچھ کرتے رہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ایک تجربہ کار سیاسی رہنما ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مرکزی قیادت کے درمیان اختلافات ختم کروانے میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر وسطی باغ کے عوام انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
(فوٹو میل ہیں)

© Copyright 2019. All right Reserved