جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

راولاکوٹ ، میونسپل کارپوریشن کی مضر صحت اشیاء بنانے والو ں کیخلاف کا رروائی ، جرمانے


ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن نے راولپنڈی سے راولاکوٹ آنے والے کیری میں موجود باسی چکن، پوٹا کلیجی ضبط کر کے تلف کر دیا
گاڑی میں موجود دو تاجروں کو 50ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے کے بعد چھوڑا دیا گیا، اور پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن کی محر صحت اشیاء بنانے والو ں کے خلاف کاروائی ، لاکھو ں روپے کا باسی چکن پوٹا کلیجی ضبط کر کے کئی من پوٹا تلف کر دیا ۔میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سردار محمد ذاکر خان، مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران ، سنیئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر طاہر نے دیگر اہلکاران کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راولپنڈی سے راولاکوٹ آنے والے کیری جس میں گوشت لوڈ کیاگیا تھا کو روکا اور دوران تلاشی گاڑی میں کثیر تعداد میں موجود پوٹا کلیجی کا معائنہ کیا ۔ جو باسی اور محضر صحت پایا گیا اور گاڑی میں کوئی کولنگ سسٹم نہیں تھا ۔مضحر صحت گوشت کی مالیت تقریباًایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے زائد تھی ۔کارپوریشن کے اہلکاران نے مضر صحت گوشت کو اپنی تحویل میں لے کر اسے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اور دیگر ذمہ داران کی نگرانی میں تلف کروایا ۔ گاڑی میں موجود دو تاجران کو 50ہزار روپے کے حفاظتی مچلکے جمع کروانے کے بعد چھوڑا گیا ، انہیں پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا اور ان سے بیان حلفی لیاگیا کہ وہ آئندہ ایسا کام نہیں کریں گے اور اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کام کیا تو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی ۔اس موقع پر مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ وہ رمضان المبارک اور عید کے دوران گوشت کی خریدار میں احتیاط کا مظاہرہ کریں ، بعض جعل ساز عوام کے مشکلات کا فائدہ اٹھا کر ناقص گوشت اور باسی پوٹا کلیجی کا قیمہ بناکر فروخت کرنے کی کوشش کریں گے جن کے خلاف ہم بھی ہمہ وقت کاروائی کو تیار ہیں ۔انہوں نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ کسی بھی جعل سازی کی اطلاع فوری طور پر میونسپل کارپوریشن کو دیں ، ملاوٹ کرنے والے تاجراور دیگر کسی رعائت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved