جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

ابرا رحسین حقانی کی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ اشرف سے ملاقات


ابرا رحسین حقانی کی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ اشرف سے ملاقات
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ابرا رحسین حقانی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ محمد اشرف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ابر ار حسین حقانی نے بوائز ہائی سکول ہور نہ میرہ کے گراونڈ سے ملبہ ہٹائے جانے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ سابق اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سردار جاوید صادق خان بھی موجود تھے۔۔ابرار حقانی نے اپنی طرف سے اور عوام علاقہ ہورنہ میرہ کی طرف سے بر وقت ہورنہ میرہ بوائز ہائی سکول کے گراونڈ سے ملبہ ہٹانے اور وعدہ پورا کرنے پر دل کی عمیق گہرائیو ں سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ اشرف کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔اور کہا ہے کہ آپ جیسے فرض شناس آفیسر جو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہیں ،بہت کم ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved