جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

بوائز ہائی سکول ہٹالہ ٹوپی میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے


بوائز ہائی سکول ہٹالہ ٹوپی میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائے
تعلیمی ترقی کے دعوے کرنے کے بجائے عمل اقدامات کئے جائیں، خلیل خان
قادرآباد(نمائندہ اوصاف) پی ٹی آئی ضلع باغ کے ڈپٹی چیف آ رگنائزرراجہ محمد خلیل خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعلیمی ترقی کے دعوے کرنے کے بجائے عمل اقدامات کئے جائیں،سکولوں میں طلبا ہیں مگر اساتذہ موجود نہیں، گورنمنٹ ھائی سکول ہٹالہ ٹوپی کو ہائی کا درجہ تو مل گیا اور اساتذہ کی آسامیاں بھی تخلیق کر دی گئیں مگر اساتذہ کی تقرریاں تاحال نہ ہو سکیں،عوام علاقہ ادارہ میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،سینئر سائنس میتھ ٹیچر کی آسامی ایک سال سے خالی ہے،سینئر سائنس بائیو اور سینئر جنرل لائن کی آسامیاں بھی کم و بیش ایک سال سے خالی ہیں،پرائمری اساتذہ سے نظام چلایا جارہا ہے، حکومت اس دوردراز دیہی علاقہ کی نسل نو کے مستقبل پر توجہ دے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع باغ کے ڈپٹی چیف آرگنائزرراجہ محمد خلیل خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،وزیر اطلاعات راجہ مشتاق منہاس ،سیکرٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ حکام حلقہ وسطی باغ میں تعلیم کی زبوں حالی کی طرف توجہ دیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ بوائز ہائی سکول ہٹالہ ٹوپی میں اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر پورا کیا جائے سیاسی بنیادوں پر ادارہ کے نونہال کا مستقبل تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو عوام علاقہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور طلباء اور والدین سمیت ڈی ای او آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت اور محکمہ تعلیم پر عائد ہوگی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved