جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

آزاد کشمیر میں این جی او کا کردار ڈھکا چھپا نہیں،عاطف نعیم


آزاد کشمیر میں این جی او کا کردار ڈھکا چھپا نہیں،عاطف نعیم
حکومت آزاد کشمیر آمدہ بجٹ میں این جی اوز کیلئے دس کروڑ روپے مختص کرے
قادرآباد(نمائندہ اوصاف) حکومت آزاد کشمیر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل این جی اوز (DCC)کے لے آمدہ بجٹ میں دس کروڑ روپے مختص کریں آزاد کشمیر میں این جی او کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے2005کے زلزلہ کے بعد این جی اوز نے حکومت آزاد کشمیر سے مل کر ریاست بھر کی تعمیروترقی ،تعمیر نو،اور بحالی کے کاموں میں آزاد شکمیر بھر میں اپنا کردارا دا کیا ان خیالات کا اظہار ڈی سی سی باغ کے صدر سردار عاطف نعیم ،جنرل سیکرٹری ممتاز عباسی،سیکرٹری اطلاعات سید اصغر حسین شاہ،سنیئر نائب صدر ایاز طاہر،نائب صدور عبدالقدوس ،رابعہ انم،رابطہ سیکرٹری اظہر سخاوت،اور ڈپٹی سیکرٹری ارسلان محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشنلز DCC اور SCC این جی اوز جو سوشل ویلفیئر آزاد کشمیر سے ملکر آزاد کشمیر کی نمائندہ فورم ہے جس میں باغ اور آزاد کشمیرمیں سینکڑوں رجسٹرڈ این جی اوز شامل ہیں تمام این جی او زکی طرف سے بھرپور مطالبہ ہے کہ این جی او کو آرڈینشنلز اور این جی اوز کے نمائندگان کے ٹریننگ رجسٹریشن اور فلاحی کاموں میں بہتری کے لیے DCCاور SCC کو آزاد کشمیر بھر میں دس کروڑ روپے کی رقم سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زریعے مختص کی جائے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری ،وزیر سماجی بہبود،وزیر خزانہ،وزیر اطلاعات،سیکرٹری مالیات،اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 2012میں بھی کچھ فنڈز این جی اوز کے لیے مختص کیے گئے تھے آمدہ بجٹ میں اس کا فنڈز بڑھایا جائے۔

© Copyright 2019. All right Reserved