جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

وزیر اعظم کیخلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہوگی، صیاد فاروقی


وزیر اعظم کیخلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہوگی، صیاد فاروقی
فاروق حیدر کے انقلابی کارناموں سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں
ارجہ ( نمائندہ اوصاف ) مسلم لیگ ن یونین کونسل چوڑ کے صدر قاری صیاد فاروقی نے کہاہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے انقلابی کارناموں سے مخالفین بوکھلاگئے۔پارٹی کے اندر چھوٹی موٹی اختلافی رائے کو ہوا دینے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے جو کام کیے وہ تاریخ کے سنہری حروف میں لکھے جاچکے ہیں۔وزیر اعظم کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہوگی۔ پوری قوم محسن کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ کھڑی ہے۔ انشا ء اللہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ راجہ فاروق حیدر کے خلاف محاز کھڑا کرنے والے سیاست میں ناکامی پر اپنی خفت مٹانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہوںگے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے ختم نبوت بل کو آئین کا حصہ بنانے این ٹی ایس پبلک سروس کمیشن ہیلتھ الاؤنس انفراسٹریکچر پروگرام ایکٹ 74جیسے کارنامے کرکے ریاستی عوام کو آسودہ کرنے کیلئے بولڈ فیصلے کیے جس کے ثمرات عام شہری کو برابر مل رہے ہیں۔ سالار جمہوریت سردار سکندرحیات سمیت تمام قائدین قابل احترم ہیں۔مد مقابل سیاسی حادثین کو لیگی حکومت کے کارنامے ہضم نہیں ہورہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ حلقہ غربی باغ میں راجہ افتخار ایوب کی قیادت میں قائد میاں نوازشریف وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا مشن اور پروگرام لے کر قریہ قریہ پہنچ رہے ہیں۔حلقہ غربی باغ سے حکومت مخالف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ لیگی کارکن صفوں میں اتحاد پیداکریں۔ جماعت اور حکومت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بناکر ریاستی عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیز کریںگے۔

© Copyright 2019. All right Reserved