جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

چوہدری عزیز نے حویلی میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کے کام کروائے ، شیخ صدیق


چوہدری عزیز نے حویلی میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کے کام کروائے ، شیخ صدیق
حویلی کہوٹہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حویلی کہوٹہ ڈسٹرکٹ کہوٹہ چوہدری عزیز نے حویلی کہوٹہ ریکارڈ تعمیر و ترقی کروائی حویلی میں شہر سمیت اہم سڑکوں کی پختگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔حوالدار شیخ محمد صدیق تفصیل کے مطابق حویلی سماجی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) راہنما حوالدار محمد صدیق نے اپنے ایک اخباری بیان کے ذریعے وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز کو حویلی میں تعمیر کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حویلی میں کہوٹہ بازار سمیت تمام اہم شاہرات کی پختگی سے حویلی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ۔عوام الناس کو بہتر شہری سہولتیں میسر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری عزیز نے حویلی میں ریکارڈ تعمیر و ترقی کے کام کروائے ۔اور انشاء اللہ آمدہ بجٹ میں ضلع حویلی کے لیے مذید ترقیاتی فنڈز حاصل کریں گے ۔چوہدری محمد عزیز نے حویلی کے عوام کا احساس محرومی ختم کر دیا ہے ۔حویلی میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved