جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

سنگولہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو چکی ہے ،ارشد غازی


سنگولہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو چکی ہے ،ارشد غازی
آئے روز چھوٹی گاڑیوں اور خاص کر رکشہ کے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) متاثرین ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سردار محمدارشد غازی نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ سنگولہ روڈ انتہائی شکستہ حالت ہے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثے رونما ہوتے ہیں، آئے روز چھوٹی گاڑیوں اور خاص کر رکشہ کے ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں، مذکورہ منصوبہ والڈ بنک کے پاس تھا پی ڈی اور ٹھکیدار پیسے کھا گئے اور منصوبہ ادھورا چھوڑ گئے راولاکوٹ لاوارث علاقہ ہے جس کے تمام منصوبے تباہی کا شکار ہیں ساری سڑکیں کھنڈرات بن گئی ہیں حکومت آزادکشمیر نے زلزلے کے بعد ایک پیسہ بجٹ سے راولاکوٹ میں خرچ نہیں کیا تمام سڑکیں تباہ ہوگئی سنگولہ روڈ کی بہت بری حالت ہے محکمہ شاہرات کے آفیسران محض تنخواہیں وصول کرتے ہیں سنگولہ روڈ پختہ نہیں ہوسکتی تو پیچ ورک لگا دیں ،راولاکوٹ میں شاہرات کاایس ای آفس بھی ہے لیکن راولاکوٹ کی تمام سڑکیں تباہ ہوگئیں ہاڑی گہل روڈ بھی کھنڈر بن گئی ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور وزیر تعمیرات چوہدری عزیز سے گزارش ہے کہ راولاکوٹ بھی اسی ریاست کا حصہ ہے جہاں تین سال میں وزیرتعمیرات نے ایک چکر بھی نہیں لگایا ، انہوں نے کہا کہ عید کے بعد پونچھ ڈویلپمنٹ فورم کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پونچھ ڈویلپمنٹ فورم کی تنظیم سازی بھی کی جائے گی اورتمام منصوبہ جات کے حوالے سے رائے عمل مرتب کیا جائے گا۔

© Copyright 2019. All right Reserved