جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

چھوٹا گلہ کو کئی سالوں سے نظر انداز کیاجارہا ہے ،سردار نعیم


چھوٹا گلہ کو کئی سالوں سے نظر انداز کیاجارہا ہے ،سردار نعیم
یونیورسٹی کیمپس کا کام آٹھ سال سے مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن چھوٹا گلہ کے رہنما سردار نعیم خان نے کہا ہے کہ چھوٹا گلہ کے عوام کو گزشتہ کئی سالوں سے مکمل طو رپر نظر انداز کیاجارہا ہے ۔چاہے وہ پختہ سڑکوں کی اسکیموں ہوں یاد یگر ترقیاتی اسکیمیں ہوں ، یہاں کی عوام کو صرف ٹرخانے کی پالیسی اپنائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ لوگوں میں افراتفری پیدا کر کے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ایسا ہونے نہیں دیاجائے گا ۔جس کی واضح مثال یونیورسٹی کیمپس آٹھ سال سے مکمل طور پر تعطل کا شکار ہے اور آٹھ سال میں ایک عمارت بھی مکمل نہ ہو سکی چمبہ ناڑ روڈ پر کسی نے آواز اٹھانا بھی گوارہ نہیں کیا ، اکوڑ میرہ تا کوپرا روڈ ایک سال کے اندر اندار تباہ ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی اور دیگر چھوٹے چھوٹے منصوبوں کو محض فائلوں کی حد تک رکھاگیا ۔اگرچھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے اگر چھوٹا گلہ کے عوام کی حالت کو بہتر کرنا ہے تو ان مسائل کی جانب توجہ دی جائے تو بہتر ہوگا ، سردار محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ آئے روز مجھ پر الزام لگایاجارہا ہے کہ میں نے چمبہ ناڑ روڈپر چلنے والے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مل کر کرایوں میں اضافہ کیا جو کہ محض پراپیگنڈہ ہے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کیا ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تووہ ٹرانسپورٹروں کے ساتھ بیٹھ کر ان سے مذاکرات کریں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved