جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

عالمی ادارے یاسین ملک کی گرفتاری کا نوٹس لیں ، شاہد محمود


عالمی ادارے یاسین ملک کی گرفتاری کا نوٹس لیں ، شاہد محمود
عیدالفطر سے قبل رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کیاجائے گا
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ تحصیل راولاکوٹ کے صدر سردار شاہد محمود نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یسین ملک کی گرفتاری کا نوٹس لیں ، یسین ملک کو ڈیتھ سیل سے باہر نکالاجائے، عالمی ادارو ں کو یاسین ملک کی گرفتاری کیوں نظر نہیں آتی ، اگر یسین ملک کو عیدالفطر سے قبل رہا نہ کیا گیا تو عید الفطر کے بعد ملک گیر احتجاج شروع کیاجائے گا اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک یسین ملک کو رہا نہیں کر دیاجاتا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved