بدھ‬‮   19   جون‬‮   2019

چند لوگوں کا مقصد صرف ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا ہے ، سردار عرفان


چند لوگوں کا مقصد صرف ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنا ہے ، سردار عرفان
بلاوجہ کارروائی کی گئی تو اسکے خلاف ہم بھی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ تا چمبہ ناڑ چھوٹا گلہ سڑک پر چلنے والے پک اپ مالکان ٹرانسپورٹروں نے تحریری بیان میں اس بات کی شدید مذمت کی ہے کہ چند لوگ آئے روز بے بنیاد پرا پیگنڈہ کرتے پھرتے ہیں کہ راولاکوٹ تا چمبہ ناڑ کا کرایہ تیس روپے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ راولاکوٹ سے منگ موڑ کا کرایہ تیس روپے ہے اور عوام علاقہ کی چیخوں کا خیال رکھنے والوں کو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آئے رو ز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک غریب ڈرائیور کیا پیٹ باندھ کر پورا دن گاڑی تو نہیں چلاسکتا ۔اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ بے بنیاد پراپیگنڈہ کے بجائے ٹرانسپورٹر حضرات سے از خود بات کر سکتا ہے ۔چند لوگوں کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ ان ٹرانسپورٹروں کو تنگ کیاجائے تاکہ یہ گاڑیاں کھڑی کر دیں اور ان کی جگہ چند بھتہ خور مافیا کے لوگ اپنی من مانی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں روٹ پر چلائیں لیکن جو ڈرائیور عرصے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے اگر کسی کے کہنے پر بلاوجہ کاروائی کی گئی تو اس کے خلاف ہم بھی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔چمبہ ناڑ روڈ ایک ماہ تک مکمل طور پر بند رہی اور اس پر بے انداز کرپشن کی گئی لیکن ماسوائے ایک یا دو آدمیوں کے کسی کو آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ہوئی ۔۔ان خیالات کااظہار ٹرانسپورٹر سردار عرفان ، بٹ ، خرم ، مدثر ، نعیم اور دیگر نے کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved