جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

امجد پرویز کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں، نوید خان


امجد پرویز کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں، نوید خان
سیکرٹری تعلیم باقی محکموں کے سیکرٹریز کیلئے ایک مثال ہیں
راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے محمد نوید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری و سکینڈری سکولز راجہ امجد پرویز کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ سیکرٹری تعلیم نے محکمہ تعلیم کا چارج سنھبالنے کے بعد محکمہ میں انقلابی اقدامات کیے ۔جن کے دور س نتائج برآمد ہوں گے ۔سیکرٹری تعلیم باقی محکموں کے سیکرٹریز کیلئے ایک مثال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جس طرح سے انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج بر آمد ہوں گے ، اگر باقی تمام محکموں میں ایسے ہی لائق آفیسران تعینات کیے جائیں تو تمام محکمے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ راجہ امجد پرویز محکمہ تعلیم میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے جس سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوگا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved