جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

مرکزی تنظیم تاجروں کے مسائل سے باخوبی آ گاہ ہے ، اسد سرور


مرکزی تنظیم تاجروں کے مسائل سے باخوبی آ گاہ ہے ، اسد سرور
عبدالقیوم چغتائی قابل احترام، تاجروں نے انہیں مستر د کر دیا ہے
نعمان پورہ (نمائندہ اوصاف)سردار عبدالقیوم چغتائی قابل احترام ہیں ان کو چاہیے کہ وہ آرام کریں کیونکہ باغ سبزی فروٹ یونین نے ان کو کنڈم مہر مار کر مسترد کیا ہوا ہے ۔ اب وہ دور چلا گیا جب تاجروں کو بے وقوف بنا کر اور کبھی راضی ناموں کے نام پر اکھٹے کیے جاتے ہیں وہ دور تاجروں کو اچھی طرح یا د ہے ۔ سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹیں بھی تاجروں کو یاد ہیں جن پر لکھا ہوا ہوتا تھا کہ بحکم صدر انجمن سبزی فروٹ یونین باگ جس کو ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پکڑا تھا اور اس کے بعد عبدالقیوم چغتائی کی نمبرداری ختم ہو گئی تھی کیونکہ ان کے قول و فعل اور کردار سے باغ کا پورا شہر واقف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انجمن سبزی و فروٹ کے نمائندوں اسد سرور ، راجہ نثار ، راجہ نوید ، ضیار ب حیات ، محمد علی ، لعل زادہ خان ، چوہدری سلیم ، خواجہ طارق ، راجہ عبدالجبار ، سید صداقت حسین شاہ ، سید رضوان شاہ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ باغ تاجروں کی مرکزی تنظیم تاجروں کے مسائل سے باخوبی آگاہ ہے اور عبدالقیوم وہ تا جر ہے جس کی اپنی کوئی دوکان نہیں ہے ۔ باغ کے تاجر اتنے کمزور نہیں ہیں کہ ان کی نمائندگی کوئی باہر سے آ کر کرے بلکہ ہر فورم پر تاجروں کی بھر پور نمائندگی باغ کے تاجر ہی کر سکتے ہیں۔ اگر عبدالقیوم چغتائی پھر بھی باز نہ آئے تو ان کی اصل کرتوت جو وہ علاقے گائوں کے اندر کر رہے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ اگر انہیں صدر بننے کا زیادہ ہی شوق ہے تو پھر باغ شہر کے اندر کاروبار شروع کریں اور اپنا ووٹ درج کروائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساجد بیگ سبزی فروٹ یونین باغ کے صدر ہیں اور ہر روز سبزی فروٹ کی ریٹ لسٹ جاری ہو رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ بھی ہمارے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے جبکہ عبدالقیوم چغتائی کا حقہ پانی بند ہے جس کی وجہ سے آئے روز بے بنیاد خبریں لگوا رہے ہیں ان کو نالہ ماہل سے اُس پار بھی جگہ نہیں ملے گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved