اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

بے گناہ طلباء کو حراساں کرنا قابل مذمت ہے ، مشرف گیلانی


بے گناہ طلباء کو حراساں کرنا قابل مذمت ہے ، مشرف گیلانی
بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ریاست گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزاد کشمیر حکومت آزادی پسند وں کے خلاف کاروائیوں سے باز رہے ،کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی صدر علی شمریز کے خلاف بے بنیاد مقدمات واپس لیتے ہوئے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے ،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پار تی کے سٹی صدر سید مشرف گیلانی،علی عباس،مرکزی صدر کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فرحان جاوید،راجہ ارباب،ذیشان علی،راجہ عدنان نے آزادی پسند جماعت اور طلبہ ونگ کے خلاف بے بنیاد مقدمات دہشت گردی ایک لگانے اور گھروں پر چھاپوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہماری تحریک کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا،مشرف گیلانی و دیگر نے کہا ہے کہ معصوم ،نہتے اور بے گناہ طلباء کو گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کرنا کسی طور بھی عوام دوست اقدام نہ ہے ،پی این پی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر بے بنیاد مقدمات واپس اور حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ریاست گیر احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved