جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

وزیراعظم کی عورتوں کی تذلیل قابل مذمت ہے ، ذوالفقار بیگ


وزیراعظم عورتوں کی تذلیل کرنا بند کر یں ، ذوالفقار بیگ
قوم سے فوری معافی مانگیں ورنہ آزادکشمیر بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی،جموں و کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مشترکہ اجلاس ،اجلاس میں وزیراعظم فاروق حیدر کے آڈیو سکینڈل کی پر زور مذمت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بیگ نے کہا نام نہاد وزیراعظم عورتوں کی تذلیل کرنا بند کرے اور فوری طور پر کشمیری قوم سے معافی مانگیں اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو نہ صرف مظفرآباد بلکہ پورے کشمیر میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ امین نے کہا کہ فاروق حیدر صاحب ہر وقت نشے میں ٹن رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں کی عزت کا خیال ہی نہیں رہتا۔ایسی صورت حال میں ایسے کٹپتلی وزیراعظم کو اس منصب پر ہنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ فوری طور کشمیرکی بیٹی سے معافی مانگ کر مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر نیشنل عوامی پارٹی آزادکشمیر بھر میں فاروق حیدر کے پتلے جلائے گی ۔اجلاس میں دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جن میں نبیل مغل،راجہ ظہیر،نصرالسلام،ارسلان مغل،خواجہ عبدالرشید،محمد علی،عادل شیخ،شیخ وسیم،عبدالحد جگوال ،رشید ڈار،مسکین کھوکھر،یاسین احمد،اویس چڑو،راجہ بشارت احمد خان،راجہ علی زمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved