جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

آڈیو لیکس وزیراعظم کیخلاف سازش ہے ، گل زمان


آڈیو لیکس فاروق حیدر کیخلاف سازش ہے ، گل زمان
بعض عناصر سازش کے ذریعے اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں
وزیراعظم کا عہدہ معتبر منصب ،بے توقیر کرنیکی کوشش قابل مذمت ہے
مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گل زمان اعوان نے چُپ کا روزہ توڑ ڈالا۔آڈیو کال ریکارڈنگ مشکوک قراردیتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کیخلاف سازش سے تعبیرکیا ہے۔اپنے بیان میں اُنھوں نے کہا ہے کہ بعض عناصر سازش کے ذریعے اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں۔اُنکی چالیں ناکام ہونگی ۔وزیراعظم ،ریاست کا معتبر منصب ہے ۔اسے بے توقیر کرنیکی کوشش قابل مذمت ہے۔سردار سکندر حیاست خان بزرگ رہنماء ہیں ،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ۔اور ریاست کے دونوں بڑوں میں جب سب اچھا ہوا تو سازشی عناصر نے آڈیو کال ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی انتہائی گھٹیا حرکت کی ۔ہماری قیادت نے چوک چوراہوں میں ایک دوسرے کیخلاف کوئی بات نہیں کی ۔بند کمرے میں اگر کسی نوعیت کی گفگو ہوبھی جائے تو اُسے یوں اُچھالنا گھٹیا حرکت ہے ۔سیاسی قوتوں کو ا یجنڈوں پر متحرک رہنا چاہیے ۔ایک دوسرے کی پگڑیاں اُچھالنے کی روایت قائم ہوگئی تو آئندہ سب کیلئے مسائل پیدا ہونگے ۔اور عوام میں سیاستدانوں کی رہی سہی ساکھ اور وقار بھی خاک میں مل جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ریاستی نائب صدر مسلم لیگ ن میجر(ر)گل زمان اعوان نے یہاں سینئرصحافیوں سے بات چیت میں کیا ہے۔اُنھوں نے کہا ہے کہ عوام کی تمام تر توقعات قائدِ کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے وابستہ ہیں ،جو عوامی حقوق کے بہترین محافظ ہیں، ریاستی صدر مسلم لیگ ن نے خطہ کے عوام و ریاستی مفادات کے ایشوز پر مدبرانہ موقف رکھتے ہیں ،اوراُنھوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام اور ریاست کے مفادات کو پہلی ترجیح سمجھتے ہیں ۔شکست خودہ عناصرگفتار کے غازی ہیں ،عوام اور ریاست کے مفاد میں اِنکا کوئی کردار نہیں ۔قائدِ کشمیر راجہ فاروق حیدر کی تعمیری سوچ اورعمل کیوجہ سے آزادخطہ میں تعمیروترقی کا اک نیا دور شروع ہوا۔حکومت اپنی مدت پوری کریگی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved