جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

عوام علاقہ نور گلہ سردار میر اکبر کے ساتھ ہیں ، چوہدری عزیز


عوام علاقہ نور گلہ سردار میر اکبر کے ساتھ ہیں ، چوہدری عزیز
وزیرجنگلات نے ایک کلو میٹر سڑک دیکر عوام پر بہت بڑا احسان کیا ہے
باغ(نمائندہ اوصاف)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبیدار (ر) چوہدری محمد عزیز نے کہا ہے کہ نور گلہ کے مقام پر سردار میر اکبر خان نے ایک کلو میٹر سڑک دے کر یہاں کے عوام پر بہت بڑا احسان کیا ہے ۔ ہم سردار میر اکبر خان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ہم امید کر تے ہیں کہ سردار میر اکبر خان حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے علاوہ یہاں کے علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا بھر پور رول ادا کرینگے ۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صوبیدار چوہدری محمد عزیز نے بتایا کہ بعض اخبارات میں ہمارے نام سے من گھڑت اور بے بنیاد خبر یں لگوائی جا رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ نور گلہ سردار میر اکبر کے ساتھ ہیں اور انہوں نے اپنی جانب سے سردار میر اکبر کو مکمل حمایت اورتعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved