اتوار‬‮   16   جون‬‮   2019

حلقہ شرقی باغ کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، پیپلز یوتھ آ رگنائزیشن


سیور ، رتنوئی ، کوٹلہ ، خواجہ کی سڑکیں جدید دور میں بھی آ ثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں،متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں
ایم ایل اے حلقہ سے غائب ہیں ، کوٹلہ روڈ پر ڈیڑھ کروڑ کا پراجیکٹ ضائع ہوا، ٹھیکیدار پیسے لیکر غائب ہو گیا، تنویر رشید
باغ(نمائندہ اوصاف )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رہنما سردار تنویر رشید نے کہا ہے کہ حلقہ شرقی باغ کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ سیور ، رتنوئی ، کوٹلہ ، خواجہ کی سڑکیں آج جدید دور میں بھی آ ثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ ان سڑکوں پر متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں اور درجنوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ حلقہ شرقی کے ایم ایل اے حلقہ سے غائب ہیں ۔ سڑکوں کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ عوام علاقہ اس سے سخت نالاں ہیں ۔دوران الیکشن سردار میرا کبر خان نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر الیکشن کے بعد حلقہ میں جانے کا وقت بھی ان کے پاس نہیں ہے ۔ کوٹلہ روڈ پر ڈیڑھ کروڑ کا پراجیکٹ ضائع ہوا۔ ٹھیکیدار پیسے لیکر غائب ہو گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ سردار تنویر رشید نے کہا کہ حلقہ شرقی میں کروڑوں روپے کی سکیموں میں خرد برد ہو رہی ہے ۔ فرضی اور جعلی سکمیں دی جا رہی ہیں ۔ ایک ہی فرضی پروجیکٹ لیڈرکے نام پر 6,6سکمیں فرضی اور جعلی دی گئی ہیں جبکہ اس پروجیکٹ لیڈر کا کہیں نام و نشان نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ سردار میر اکبر خان ان سکیموں سے کمیشن وصول کر رہے ہیں ۔ عوامی پیسہ پر عیاشیاں اور ذاتی تجوریاں بھری جا رہی ہیں ۔ عوام ان کی چالوں سے واقف ہو چکے ہیں ۔ آئندہ انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔ جنگلات کی کٹائی عروج پر ہے ۔ کپارٹ نمبر 14-15میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے سب وزیر جنگلات کی ایما پر ہو رہا ہے ۔ باغ میں سردار ضیا ء القمر حقیقی اپوزیشن کا رول ادا کر رہے ہیں ۔ آئندہ حلقہ شرقی باغ میں سردار ضیا القمر بھاری اکثریت سے کامیا ب ہونگے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved