جمعرات‬‮   23   مئی‬‮   2019

حکومتی ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہے ہیں، شاہد خاقان


حکومتی ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہے ہیں، شاہد خاقان
ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اور عمران خان کی حلال ہے،پریس کانفرنس سے خطا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اور عمران خان کی حلال ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بناتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اور عمران خان کی حلال ہے، عمران خان کی کرپشن حلال جب کہ کسی اور کا کام ٹھیک نہ ہونا حرام ہے، ایک سال پہلے مسلم لیگ (ن) کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بری اور آج عمران خان کی ٹھیک ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمنسٹی اسکیم لائے تو عمران خان اور اسد عمر نے لعنتیں بھیجیں، ہماری ایمنسٹی اسکیم اصلاحاتی پیکیج تھا، ہر سال ایمنسٹی اسکیم نہیں لائی جاتی رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی انتقام میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے بھی سامنے آئی ہے، حکومتی ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکومت سے مل جائیں تو چوری معاف ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ این ایچ اے کی طرف سے غیر معیاری کام کی کوئی شکایت نہیں آئی، امیر مقام کے بیٹے کی کمپنی پر جو الزام لگا وہ 3 کروڑ سے کم ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ادارے کرپشن کے خلاف کام کرتے ہیں ان کو آپ سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہے ہیں، کرپشن اگر ہے تو بی آر ٹی منصوبے میں ہے جو نظر آتی ہے۔
شاہد خاقان

© Copyright 2019. All right Reserved