منگل‬‮   16   جولائی   2019

انٹرا افغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتے ہیں ،شاہ محمود قریشی


انٹرا افغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتے ہیں ،شاہ محمود قریشی
پاکستان اور کویت کے درمیان ورکرز کے ویزوں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا
اسلام آ باد (وقائع نگار ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کو سپورٹ کرتا ہے اور سہولت کاری کا کردار ادا کر رہا ہے،18مئی کو کویت کادورہ کروںگا اورپاکستان اور کویت کے درمیان ورکرز کے ویزوں کا مسئلہ اٹھایا جائے گا ، پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیاہے ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون کے باوجود قطر کے ساتھ تعلقات بحال رکھے، امیدہے قطر کے امیر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، امریکہ اور ایران کے درمیان نیوکلئیر ڈیل کے معاملہ پر کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان اس بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور مشاورت اور غور و فکر کے بعد پالیسی واضع کریںگے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کیلئے پاکستان تیار ہے لیکن ایران پر عالمی پابندیوں رکاوٹ ہیں،چینی باشندوں کی جعلی شادیوں کے معاملے پر مبالغہ آرائی سے کام لیاجارہا ہے ، چین کے سفارت خانہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں ،مسئلہ حل کیا جار ہاہے ، اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ کچھ عناصر اس مہم کے پیچھے ہیں جو پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں اور غلط فہمی پھیلانا چاہتے ہیں، معاملے تک ہر پہلوسے تحقیق ہو رہی ،معاملہ حل ہونے تک چین نے ویزوں کا اجراء بند کر دیا ہے ، جب راڈار نہیں چل رہے تھے تو بھارت کے دو طیارے مار گرائے، اگر راڈار چل رہے ہوتے تو مودی صاحب سوچیں کہ کیا ہوتا ،سعودی عرب سے نارکاٹیکس، منشیات، قتل و غارت اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کیلئے رعایت نہیں مانگ رہے ، امید ہے2107 قیدی جلد رہا ہوں گے،وزارت خارجہ کی کارکردگی کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں،امریکہ ستر سے زیادہ غیر قانونی پاکستانیوں کو امریکہ سے ڈی پورٹ کر نے جا رہے ہیں،اور جی سی سی ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیاہے ۔ جی سی سی ممالک کے درمیان آپس میں تنائو ہے اور یہ سارک کی طرح آجکل غیر فعال ہے ۔پاکستان کے ہر جی سی سی مل ک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون کے باوجود قطر کے ساتھ تعلقات بہتر کئے۔

شاہ محمود قریشی



© Copyright 2019. All right Reserved