بدھ‬‮   18   ستمبر‬‮   2019

ہٹیاں بالا، غلط انجکشن لگنے سے نومولود بچہ جاں بحق


ہٹیاں بالا، غلط انجکشن لگنے سے نومولود بچہ جاں بحق
ہسپتال عملہ نے بچے کے والد اور دیگر ورثاء پر دبائو ڈال وقعے کو دبا دیا

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ )وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان کے آبائی حلقہ انتخاب کے علاقے شرقی کھاوڑہ کے گائوں میرا سرو بی ایچ یو کے غیر تربیت یافتہ عملے نے نومولود بچے کو غلط انجکشن لگاکر جان لے لی نومولود موقع پر ہی غلط انجکشن لگنے سے جان کی بازی ہار گیا عوام علاقہ سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان کے حلقہ انتخاب میرا سرو بیسک ہیلتھ یونٹ کے غیر تریبت یافتہ عملے نے آفتاب بھٹی نامی شخص کے نو مولود بچے کی طبعیت خراب ہونے پر اسے غلط انجکشن لگایا تو وہ موقعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا ہسپتال عملہ نے جرگہ داری اور نومولود بچے کے والد اور دیگر ورثاء پر دبائو ڈال کرمقامی سطح پر قتل دبا دیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا شرقی کھاوڑہ کے بی ایچ یو میں عوام الناس کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی ڈاکٹرز اور کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کی عدم تعیناتی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ جس سے انسانی زندگیوں کو عطائی غیر تربیت یافتہ افراد سے شدید خطرات لاحق ہیں۔گزشتہ روز میرا سرو کے رہائشی آفتاب بھٹی کے نومولود بچے کو بیسک ہیلتھ یونٹ میں علاج ومعالجے کے لیے لایاگیا بو ایچ ایو میرا سرو کے غیر تربیت یافتہ سٹاف ممبرنے نومولود کو غلط انجکشن لگا کر جان لے لی۔ ذرائع نے بتایا بچہ ہلاکت واقع کو مقامی سطح پر دبانے اور بچے کے قتل پراس کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے اس واقع کی تھانہ پولیس چکار میں تاحال کوئی رپورٹ درج نہ کروائی ہسپتال عملہ کے دبائو کے باعث نومولود کے ورثا اس افسوناک واقع کی ایف آر آئی درج کروانے سے انکاری ہیں
بچہ جاں بحق


© Copyright 2019. All right Reserved