جمعرات‬‮   23   مئی‬‮   2019

آزادکشمیر میں غذائی قلت کا کوئی بحران نہیں،محکمہ خوراک


آزادکشمیر میں غذائی قلت کا کوئی بحران نہیں،محکمہ خوراک
قلت کے حوالے سے افواہیں ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)آزادکشمیر میں کسی بھی جگہ غذائی قلت کا کوئی بحران نہیں،غذائی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔حکومتی پالیسی اورہدایات کی روشنی میں عوامی ڈیمانڈ کے مطابق تمام علاقوں میں غلہ مہیا کیاجارہا ہے اس کے علاوہ پرائیویٹ مارکیٹ میں بھی آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے۔محکمہ خوراک کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔محکمہ خوراک کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آزادکشمیر پاسکو سے گندم خرید کر آزادکشمیر کے عوام کو بذریعہ ڈیلران فروخت کرتا ہے،فلورملز ہا کو ضرورت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر گندم مہیا کی جارہی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسی اورعوامی ڈیمانڈ کے مطابق آزادکشمیر بھر میں غلہ مہیا کیاجارہا ہے اس کے علاوہ پرائیویٹ مارکیٹ میں بھی آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے محکمہ کی تمام صورتحال پر گہری نظر ہے اورکسی بھی جگہ غلہ کی کمی کے کوئی خدشات نہیں ہیں اخباری خبریں من گھڑت اوربے بنیاد ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اورحکومتی پالیسی کی روشنی میں بھرپور کردارادا کررہا ہے۔ترجمان کے مطابق بعض مفاداتی عناصر سنسنی خیز افواہیں پھیلا کر محکمے کو بدنام کررہے ہیں جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
محکمہ خوراک

© Copyright 2019. All right Reserved