ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

تخت بھائی،11اشتہاری اور 44مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

14غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اورناقص سکیورٹی پر 4کاروباری مراکزکیخلاف مقدمات
تخت بھائی ( نمائندہ اوصاف) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تھانہ شیر گڑھ چورہ ، ساڑو شاہ، ، طورو اور تھانہ صدر کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ،11مجرمان اشتہاری ، جرائم پیشہ افراد کے01سہولت کارسمیت44مشتبہ افراد گرفتار ،غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج ،اسلحہ بھی برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی سرکل ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ایس ایچ اوزتھانہ چورہ ،تھانہ ساڑو شاہ،تھانہ شیر گڑھ ،تھانہ طورو اور تھانہ صدر معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ جات کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران11 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے01سہولت کار سمیت44مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز01کالاکوف،21پستول اور مختلف ساخت کے 338کارتوس برآمد کئے گئے، آپریشنزکے دوران مشتبہ ٹھکانے چیک کئے گئے جس میں 14غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں اور ناقص سیکورٹی انتظامات پر 04نجی کاروباری مراکز کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔جبکہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 03کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد ہو کر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں34افراد کو زیر دفعہ 151/107 اور10افراد کو55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔
تخت بھائی گرفتاریاں

© Copyright 2019. All right Reserved