ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

اوگی،شادی کی تقریب میں فائرنگ،دولہے کیخلاف مقدمہ درج


اوگی(نامہ نگار) تھانہ دربند کے گاؤں ریاڑ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ پر دولہا کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔تھانہ دربند کے مطابق گاؤں ریاڑ میں افضال نامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں فائرنگ پر ایس ایچ او تھانہ دربن ارشد علی خان سواتی نے ایکشن لے کر بلا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔ایس ایچ او نے کہا کہ شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے مواقع پرہوائی فائرنگ نا قابل برداشت ہے جس شادی کی تقریب میں بھی فائرنگ ہوگی تو مقدمہ دولہا کے خلاف درج کرائیں گے۔
فائرنگ

© Copyright 2019. All right Reserved