ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

کھلا بٹ،پو لیس منشیات فروشوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے میں ناکام

منشیات کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی بے معنی، نیٹ ورک وسیع ہونے کاانکشاف
ہری پور (نمائندہ خصوصی)منشیات کے خلاف جنگ پولیس کے سنگ کے نام پر نکالی جانے والی ریلی بھی بے معنی ثابت ہوئی کھلابٹ پولیس اصل منشیات فروشوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے میں ناکام معاشرتی ناسوروں کا خفیہ نیٹ ورک وسیع ہونے کا انکشاف منشیات کی سپلائی گلی محلہ تک ہونے کی اطلاعات پولیس منشیات کے خاتمے اور روک تھام کے لیے بڑی سطح پر اصل منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کی بجائے صرف محکمانہ پراگرس تک محدود کھلابٹ اور گردنواح کی ملحقہ آبادیوں کے علاقہ جات میں منشیات فروشوں کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف نوجوانوں میں گردہ اور شراب کا استعمال فیشن کی طرح بڑھنے لگا ۔ انھوں نے ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور ڈی آئی جی ہزارہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کھلابٹ کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کے لیے وٹس ایپ اور مقدمات کے اندراج کی محکمانہ پراگرس سے آگے نکل کر منشیات کے مکمل روک تھام کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھانے اور مؤثر کاروائیوں کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کھلابٹ منشیات سے مکمل پاک ہو سکے اور مزید نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے ۔
منشیات

© Copyright 2019. All right Reserved