ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

بالا کو ٹ،پی ڈبلیو ڈی کا ٹھیکیدارشہریو ں کولاکھوں کا چونا لگا کرغائب

مسجد اورمکانا ت کی بنیادیں بھی ہلادی، ٹھکیدار کیخلاف کارروائی کی جائے،سلطان خان
 بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)بالاکوٹ کے موضع ہنگرائی میں (پی ڈبلیو ڈی) کا ٹھیکیدار اپنا الو سیدھا کر کے مقامی افراد کو لاکھوں روپوں کا چونا لگا کر غائب ہو گیا،مسجد سمیت مکانا ت کی بنیادیں بھی ہلا دی اور کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا،اس حوالے سے انتہائی متاثرہ ہونیوالے ضعیف العمر شخص سلطان خان ولد روشن خان ساکنہ ہنگرائی نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ویلج کونسل ہنگرائی کیلئے پاک (پی ڈبلیو ڈی) کے فنڈز سے ہنگرائی تا میسچ روڈ منظور ہوا تھی جس کا فنڈ نوے لاکھ روپے مختص کیا گیا تھا ،روڈ مذکورہ کے تخمینہ میں ( پی سی سی )،سیفٹی وال اور روڈ مذکورہ کی ریپئرنگ شامل تھی بزرگ متاثرہ شخص سلطان خان کے مطابق چوہدری میر زمان نے مجموعی رقم میں سے بیس لاکھ روپے وصول کر لیے اس کے بعد وہی ٹھیکہ اگلے مرحلہ میں ٹھیکیدار نثار محمد نامی کو منتقل ہوا جس نے محکمہ (پی ڈبلیو ڈی) کے انجنئیر خالد نامی کے ساتھ ملی بھگت کر کے ( پی سی سی )کو ختم کرا دیا انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان دینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ٹھکیدار

© Copyright 2019. All right Reserved