ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

اکوڑہ ،پولیس کاآپریشن،منشیات فروشں سمیت متعدد گرفتار

دو پستول،7 کلو گرام چرس برآمد،گرفتار افراد میں اشتہاری ذیشان بھی شامل
اکوڑہ (نامہ نگار )اکوڑہ اور گردونواح میں پولیس کا مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری، تھانہ رسالپور پولیس نے ڈکیتی،اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ذیشان عرف شان گرفتار کر لیا جبکہ اکوڑہ پولیس نے رہزن،ڈکیٹ گروہ کے دو رکن طارق اور سائل عرف باچہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 02 عدد پستول اور آلات نقب زنی برآمد کر لی دریں اثناء اضاخیل پولیس نے شادی میں فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان شاہ سوار ،محمد بلال اور محمد عباس کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا جبکہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 07 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ڈی پی او نوشہرہ منصور آمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں۔
آپریشن

© Copyright 2019. All right Reserved