ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

ڈی پی او مانسہرہ کا غیر قانونی پنجائیت کانوٹس،رپورٹ طلب

ست بنی میں چند لوگوں نے پنجائیت لگاکر نوبہتا جوڑے کو 10لاکھ جرمانہ کیا تھا
 بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس آفیسر مانسہرہ نے بالاکوٹ کے موضع ست بنی مٰیں مبینہ طور پر غیر قانونی پنچائیت بٹھا کر قانونی تحفظ حاصل ہونیوالے نو بہتا جوڑے پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم جاری کر دیا ہے،حکومتی پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر جرگوں کے انعقاد کی کوئی گنجائش موجود نہیں ،ضلعی پولیس آفیسر زیب اللہ خان نے میڈیا میں تفصیلات سامنے آنے پر کارروائی کا حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ جات سرکل بالاکوٹ کے ڈی ایس پی اورتھانہ بالاکوٹ کے ایس ایچ او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل ست بنی کے رہائشی نوجون یاسر ولد حبیب اللہ نامی نے پسند کی شادی کی تھی اور عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا جس پر مقامی افراد اور لواحقین دونوں نو بہتا جوڑے کو منا کر واپس گاؤں لے آئے تھے،ذرائع کے مطابق ست بنی گاؤں کے چند افراد نے عدالتی فیصلہ کو چیلنج کر کے اپنی پنچائیت بٹھا دی تھی اورپسند کی شادی کرنے والوں پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا تھا،مقامی باشندوں کی جانب سے احتجاج اور میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زیب اللہ خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی بالاکوٹ اور ایس ایچ او بالاکوٹ سے فوری پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پنجائیت نوٹس

© Copyright 2019. All right Reserved