ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

ڈی پی او ایبٹ آباد کی کھلی کچہری،بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم

عباس مجید خان مروت نے تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا،شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری
سر چ کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال جائے ،ٹریفک یو ٹرنز کےحوالے سے بہتر پالیسی بنائی جائے،عباس مجید
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی عوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل کے سلسلہ میں تھانہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد عوام کے مسائل کا انکی دہلیز پر حل اسی سلسلہ میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے گزشتہ روز تھانہ کینٹ ایبٹ آباد نے ایک کھلی کچہری منعقد کی جس میں ضلعی پولیس سربراہ کے ساتھ ساتھ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا ، نائب تحصیل ناظم سردار شجاع ، ایڈیشنل SPقمر حیات خان ،SPٹریفک اشتیاق احمد ، ٹریڈ یونین کے عہدیداران سردار شیر دل ،نعیم اعوان ، عبدالحمید خان ،DSPکینٹ یاسین جنجوعہ ،پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران اور کثیر تعداد میں سول سوسائٹی نے شرکت کی کھلی کچہری کے دوران عوام نے براہ راست ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں ۔ضلعی پولیس سربراہ نے موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیئے ۔ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے فرمایاکہ کھلی کچہری میں شرکت پر تمام معزز مہمانوں عوامی نمائندوں ٹریڈ یونین کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور کھلی کچہری میں شرکت کی ۔کھلی کچہری میں کیئے گئے ایک سوال کے جواب میں ضلعی پولیس سربراہ نے تمام SHO'sصاحبان کو حکم جاری کیا کہ سر چ اینڈ سٹرایئک کے دوران چادر اور چاردیواری کے تقدس کا خیال رکھیں اور بذریعہ لیڈی پولیس گھروں کی تلاشی کو یقینی بنائیں ۔سرچ اینڈ سٹرائیک کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ پر FIRدرج کرنے میں کوئی جلدی نہ کریں بلکہ 8/10گھنٹے کا وقت دیں اگر وہ آدمی اسلحہ لائسنس پیش کرے تو اسکا اسلحہ واپس کریں ۔کھلی کچہری میں کیئے گئے ایک اور سوال کے جواب میں ضلعی پولیس آفیسر نے بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا حکم دیا ۔ٹریفک یو ٹرنز کے حوالہ سے ضلعی پولیس سربراہ نے SPٹریفک وارڈن اشتیاق احمد کو عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر پالیسی بنانے کی ہدایت دی۔
کھلی کچہری

© Copyright 2019. All right Reserved