ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

بنوں ٹائون شپ میں چوریوں کاسلسلہ تھم نہ سکا

انڈسٹریل ایریا سے گائےچوری،ریزیڈنس سوسائٹی کی احتجاج کی دھمکی
بنوں ( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) بنوں ٹائون شپ میں چوریو ں کا سلسلہ تھم نہ سکا نامعلوم چوروں نے انڈسٹریل ایریا سے 9لاکھ روپے مالیت کی گائے چرالئے ٹاون شپ ریزیڈنس سوسائٹی کے ممبران نے احتجاج کی دھمکی دے دی گزشتہ شب تھانہ ٹائون شپ کی حدود میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُ ٹھا کر انڈسٹریل زون میں عامر بلال ولد عبدالسلام سے تین 3قیمتی گائے چرالئے اس سلسلے میں ٹاون شپ ریزیڈنس سوسائٹی کے صدر سلیم خان وزیر ،حاجی میر زار علی خان ،ناظم ولی اللہ ،ناظم ذاکر اور دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون شپ میں ایک عرصے سے چوریوں کا سلسلہ جاری ہے آئے روز چور گھروں میں داخل ہو کر نہ صرف زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرتے ہیں بلکہ ہماری چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال ہو رہا ہے جس کو پکڑنے میں پولیس تاحال ناکام نظر آ رہی ہے حال ہی میں ٹاون شپ میں گھر سے 20تولے سے زائد زیورات چوری کئے گئے تھے اب عامر بلال ولد عبدالسلام نامی شخص کی 9لاکھ روپے مالیت کی گائے چوری کر لئے ہیں جوکہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پولیس کے اعلیٰ آفسران کو آگاہ کیا ہے کہ ٹاون شپ کے رہائشیوں کے جان و مال کی تحفظ یقینی بنائیں مگر چوریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ہم سخت اقدام اُ ٹھانے پر مجبور ہونگے۔
چوری وارداتیں

© Copyright 2019. All right Reserved