ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

اخبار فروشوں کو صحت انصاف کارڈ نہیں دئیے گئے، عبدالوہاب

سوات کے ہر فرد کے پاس کارڈ مو جود، صوبائی حکومت نو ٹس لے،سمین خان
مینگورہ(نمائندہ اوصاف) آل سوات اخبار فروش یونین کے صدر عبدالوہاب ، جنرل سیکرٹری سمین خان اور دیگر عہدیداروں نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے کہ صوبہ کے تمام شہریوں کو صحت انصاف کا رڈ فراہم کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے اخبار فروش ہر قسم کی حکومتی امداد سے محروم ہیں ، نہ ہمیں صحت کارڈ ملے ہیں اورنہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈ فراہم کئے گئے حالانکہ اصل حق دار اخبار فروش ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلع کے نامی گرامی اور مخیر حضرات کے پاس بے نظیر کار ڈ اور صحت کارڈ موجود ہیں جبکہ سوات کے اخبار فروش اس سہولت سے محروم ہیں ، انہوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داران مقامی ایم پی اے فضل حکیم خان ، حلقہ 3کے ایم پی اے عزیز اللہ گران اور قومی اسمبلی کے ممبر سلیم الرحمن سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے اور سوات کے غریب اخبارفروشوں کو یہ سہولت فراہم کرنے میں مدد کریں ۔
عبدالوہاب

© Copyright 2019. All right Reserved