ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

پشاور، متاثر ین اورکزئی کا گھروں کے معاوضے ،عمائدین وزیرستان کا سکول کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ہر متاثرہ خا ندان کو دس لا کھ امداد ،چھ ما ہ کا راشن ، شہدا کے لواحقین کیلئے پیکج د یا جا ئے،ماموزئی یو تھ کمیٹی کا مطالبہ
مڈ ل سکول بڑوخیل میں 371 طلباء کیلئے صرف تین کمرے ناکافی،ہائی کادرجہ ،نئی عمارت دی جائے،مظاہرین
پشاور(بیورو رپورٹ)ماموزئی یو تھ کمیٹی نے متا ثر ین کی واپسی اورمسمار شد ی گھروں کی ایک میں ماہ کے اندرسروے کرانے کیلئے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا لیا۔شمالی وزیر ستا ن قوم بڑو خیل کے عما ئد ین و طلبا ء گورنمنٹ مڈ ل سکول کی اپگر یڈ یشن نہ کر نے کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔ ماموزئی قبائل کے مظا ہرے کی قیا دت چیئر مین بلال خان اور کزئی ،صدر نکیر خا ن اور کزئی ، سعید اور کزئی اور جی ایس الیاس اورکزئی کر ر ہے تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف آ پر یشن کے دوران ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر ملک کے دوسر ے کونو ں میں کیمپوں میں زند گی گزار نے پر مجبور ہو گئے لیکن آ ج حکومت ان کی واپسی کیلئے کو ئی منصو بہ بند ی نہیں کر ر ہی ۔انہوں نے کہاکہ آ پر یشن کے دوران قوم ماموزئی کے بیشتر د کانیں مسمار ہو گئی تھیں اور جس سے ان کے لا کھوں کے نقصان ہو ئے ہیں تا ہم حکومت متا ثر ین کی واپسی میں سنجید ہ نہیں ۔انہوں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ فی خا ندان دس لا کھ رو پے امداد ی رقم ،چھ ما ہ کیلئے راشن کے ساتھ ساتھ شہدا کے لواحقین کیلئے پیکج د یا جا ئے جبکہ ایف ڈی ایم اے اور کزئی کیخلاف انکوائر ی مقرر کر کے انکے احتساب کیا جا ئے اور ضلع بھر میں تعلیمی اور صحت کے مراکز تعمیر کر کے عوام کو سہولیات فراہم کیا جا ئے۔ مطالبا ت ماننے تک احتجاج جا ر ی ر کھے ئینگے ۔بڑوخیل مظا ہر ے کی قیا دت ملک شادی خیل ، اسد اللہ،ملک بہادر خان اور د یگر کر ر ہے تھے ،مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ شما لی وزیر ستا ن میں تعلیم کی نا گفتہ صو رت حال اور میرٹ کی بنیاد پر گو ر نمنٹ مڈ ل سکول بڑوخیل میں طلبا ء کی تعداد 371ہیں اور ان کو تین کمروں والے سکول میں تعلیم حا صل کر نا دشواری ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر شما لی وزیر ستا ن کے آرڈر کے باوجو د بھی اے ڈی ای او سمیر فز یبیلٹی ر پورٹ نہیں د ے ر ہا ہے جبکہ پلا ننگ آفیسر اور سمیر جی ایم ایس بڑوخیل کو پیسے نہ ملنے کی وجہ سے سکول کو اپ گر یڈ نہیں کیا جا ر ہا ہ ۔انہوں نے گور نر شا ہ فر مان ، سیکر ٹر ی تعلیم اور ڈا ئر یکٹر ایجوکیشن خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا کہ مذ کور ہ آ فیسر کیخلاف انکوائر ی مقرر کیا جا ئے ۔
مظاہرہ

© Copyright 2019. All right Reserved