ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں،مفتی کفایت اللہ

تحفظ ناموس رسالتؐ مارچ دینی تشخص کی بقاء کیلئےسنگ میل ثابت ہوگا
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 28اپریل کومانسہرہ کے مقام پر منعقدہونے والا عظیم الشان تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ دینی تشخص کی بقاء کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ شہداء ، غازیوں اور ناموس رسالتؐ پر کٹ مرنے والوں کی سرزمین ہزارہ کے عوام ملین مارچ میں بھر پور شرکت کرکے یہ ثابت کر دیں گے کہ پاکستان کے دینی تشخص کو عالمی استعمار کی ناجائز خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ اور جنر ل سیکرٹری مولانا ناصر محمود ضلع کے مختلف مقامات پر ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دینی شناخت اس وقت عالمی کفر کے جارحانہ عزائم کی زد میں ہے۔ موجودہ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اساس پاکستان کے منافی اقدامات کر رہی ہے۔ دینی مدارس اور اسلامی تشخص ختم کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں۔
مفتی کفایت اللہ

© Copyright 2019. All right Reserved