ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

مردان میں گٹر کے پانی سے پولیو وائرس کا انکشاف ہوا،عاطف خان

22 اپریل سے شروع ہونیوالی پولیو مہم میں پانچ سال کے پچوں کوقطرے پلائے جائینگے
کوشش ہے کہ دس بیماریوں کے خلاف ضروری ٹیکوں کو بہتر بنایا جائے،سینئر صوبائی وزیر
پشاور،مردان (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)خیبر پختو نخوا کے سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر22 اپریل سے شروع ہونے والی سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پرسینئر وزیر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم اپنے حجرے سے شروع کیے جانے کا مقصد یہ ہے کہ مردان میں گٹر کے پانی سے جو نمونے ٹیسٹ کیے ہیں ان میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے لہذا 22 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم مردان میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے پچوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مردان میں 2014 کے بعد پولیو کا کوئی کیس نہیں لیکن ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ پانی سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپورکوشش ہے کہ دس بیماریوں کے خلاف ضروری ٹیکوں کو بہتر بنایا جائے، اگر کہیں یہ دس بیماریوں کے ٹیکے نہیں لگائے جارہے ہیں تو وہاں کی عوام کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کے سٹاف سے تعاون کریں۔
عاطف خان

© Copyright 2019. All right Reserved