ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

باڑہ، خواجل خیل کا گرینڈ جرگہ ،نشہ آور اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی کااعلان

آئس ،ہیروئن اور شراب فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور سوشل بائیکاٹ کا فیصلہ
شادی بیاہ تقریبات میں ناچ گانے اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی،حاجی مومن خان اور ناصر خان آفریدی
باڑہ( نمائندہ اوصاف ) خواجل خیل قمبر خیل میں نشہ آور اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی کا اعلان،آئس ،ہیروئن اور شراب فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ خواجل خیل کا گرینڈ جرگہ گزشتہ روز سینیٹر حاجی مومن خان اور سابق پارلیمانی لیڈر ناصر خان آفریدی کی سربراہی منعقد ہوا جرگہ میں قومی مشران کی ذیلی شاخوں خواجل خیل ،درمائی خیل اور پیرالخیل کے عمائدین اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حاجی مومن خان اور سابق ایم این اے ناصر خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کی لعنت اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث علاقہ کی نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے اسلئے اس قبیح کاروبار میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے مل کر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ کیا جاسکے جرگہ عمائدین نے منتخب نمائندوں کے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے خواجل خیل میں نشہ آور اشیا کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی کا اعلان کیا جبکہ علاقہ میں شادی بیاہ تقریبات میں ناچ گانے اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والو ں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ اور انکے سوشل بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا جرگہ سے اپنے خطاب میں سینیٹر حاجی مومن خان اور سابق ایم این اے ناصر خان نے کہا کہ امید ہے علاقہ کے عوام اور نئی انتظامیہ ان سے اس معاملے میں بھر پور تعان کریں گے اور انکے کے اس مشن کو کامیاب بنانے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ا گرینڈ جرگہ

© Copyright 2019. All right Reserved