ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

متاثرین شمالی وزیرستان کا آج دھرنے کااعلان،قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا

وزیرستان کے حقوق کیلئے یہ آخری اور فیصلہ کن دھرنا ثابت ہو گا اور مطالبات تسلیم ہونے تک بیٹھے رہیں گے
متاثرین کو امدادی رقوم نہیں مل رہی، راشن پیکج میں بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے، ملک غلام خان وزیر کاخطاب
بنوں (سپیشل رپورٹر )شمالی وزیرستان کے متاثرین آج اسلام آباد پریس کلب کے سامنے فیصلہ کن دھرنا دے رہے ہیں جس کیلئے بنوں سے شمالی وزیرستان سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر کی قیادت میں ہزاروں متاثرین پر مشتمل قافلہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے بنوں قاضی فضل قار شہید پارک سے قافلہ روانہ ہوتے وقت شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک غلام خان وزیر نے کہا کہ وزیرستان کے حقوق کیلئے یہ آخری اور فیصلہ کن دھرنا ثابت ہو گا اور مطالبات تسلیم ہونے تک بیٹھے رہیں گے اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کے وقت بے سر و سامانی کی حالت میں وزیرستان سے نقل مکانی کی تھی جس کا صلہ ہمیں یہ ملا کہ اب اپنے حقوق کیلئے دھرنے دے رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بذریعہ متاثرین کو امدادی رقوم نہیں مل رہی اسی طرح خوراک بھی یعنی راشن میں بھی ہمارے متاثرین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اسی طرح متاثرین کی واپسی تاحال مکمل نہیں کی گئی جبکہ باقی مندہ خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ملک کی خاطر قربانی دینے والے متاثرین اب در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔
دھرنااعلان

© Copyright 2019. All right Reserved