ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

پشاور،گاڑی نہر میں جاگری ،خاتون جاں بحق

ڈرائیونگ ٹرینر کو مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کر دیا
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے علاقہ ناصر باغ میں ڈرائیونگ سیکھنے کے دوران خاتون سے گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق جبکہ ٹرینر کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعا ت کے مطابق ناصر باغ روڈ پر نجی ڈرائیونگ سکول کی گاڑی نمبر ایل او جے 6924 میں ٹرینر عارف ولد ظاہر شاہ ساکن تہکال بالا عظمیٰ دختر فضل رازق سکنہ چارسدہ کو ڈرائیونگ سکھا رہا تھا کہ اس دوران خاتون سے گاڑی بے قابوہوکر نہر میں جاگری، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرینر عارف کو زخمی حالت میں نکال لیا جبکہ خاتون لاپتہ ہوگئی جسے بعد ازاں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے مردہ حالت میں نکال لیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
گاڑی

© Copyright 2019. All right Reserved