ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

حکمرانوں نے پاکستان کو جھولی پھیلائو مملکت بنا دیا، شیر اعظم

حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی چمڑی ادھیڑ رہی ہے،انتقامی سیاست بند کرنا ہوگی
حکمران نیب کو استعمال کر تے ہوئے سیاستدانوں کو بد نام کر رہے ہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما کا تقریب سے خطاب
بنوں( عبدالسلام بیتاب)صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی شیر اعظم وزیر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کی چمڑی ادھیڑ رہی ہے یہی وجہ سے ہے کہ عوام اپنی مدد اپ کرنے پر مجبور ہیں اور الخدمت فائونڈیشن جیسے ادارے عوام کو جو خدمات فراہم کر رہے ہیں اس کی جتنے تعریف کی جائے کم ہے اور ہم ایسے اداروں کے ساتھ سیاست سے ماورابھر پور کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جس انداز سے نیب کو استعمال کر تے ہوئے سیاستدانوں کو بد نام کر رہے ہیں اور ان سے انتقام لے رہے ہیں یہ ان کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوگاکیونکہ وہ دوبارہ پاکستان کی سیاست میں کامیابی کا خواب نہ دیکھںاانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک فلاحی مملکت ہے لیکن موجودہ حکمرانوں نے اس کو جھولی پھیلائو مملکت میں تبدیل کر دیا اوروہ جو پیسے لوگوں سے لے رہے ہیں وہ اپنی جیبیں بھرنے کے لئے لے رہے ہیں ان لوگوں نے جو قرضے لئے ہیں ان کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ یو ٹرن خان میں ذرا برابر غیرت ہوتی تو وہ حکومت ہی نہ کرتے اور استعفیٰ دیتے کیونکہ انہوں نے کنٹنر پر بڑھکیں ماری تھیں کہ میں خود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لوں گا لیکن پھر حکومت میں اتے ہی کشکول ے کر ائی ایم ایف کے پاس گئے
شیر اعظم

© Copyright 2019. All right Reserved