ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

پشاور، بچہ ہوائی فائرنگ اور لڑکااتفاقیہ گولی کا نشانہ بن گیا

صحن میں بیٹھاعباداللہ گولی لگنے سے زخمی،مقدمہ درج، تحقیقا ت شروع
پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے علاقہ گڑھی صنوبر میں 8 سالہ بچہ ہوائی گولی جبکہ گل ٹاؤن میں جوانسال لڑکا اتفاقیہ طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوگیاواقعا ت کے مطابق گزشتہ روز اکرام اللہ ولد حبیب اللہ سکنہ گڑھی صنوبر نے انقلاب پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا 8 سالہ عباداللہ گھر کے صحن میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم سمت سے فائر کی گولی اُسے آلگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اُس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ادھر ثناء اللہ ولد روح اللہ سکنہ وزیر کالونی نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے خزانہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ گل ٹاؤن میں اپنے دوست نعمان کی بیٹھک میں پستول لوڈ اور ان لوڈ کررہا تھا کہ اس دوران غلطی سے انگلی ٹریگر پر آنے سے گولی فائر ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ لگ کر زخمی ہوگیا ۔پولیس نے دونو ں واقعا ت کے الگ الگ نو عیت کے مقد ما ت درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہے ۔
گولی

© Copyright 2019. All right Reserved