ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

سرائےنورنگ،گاڑی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،نواسی زخمی

حادثہ رحمان آباد میں پیش آیا،زخمی ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ سے بنوں منتقل
سرائے نورنگ ( نما ئندہ اوصاف) گنڈی چوک کے قریب رحمان آباد کے مقام پرموٹرکارکی ٹکرسے خا تو ن جا ں بحق جبکہ اُن کی نواسی زخمی ہو گئی پولیس ذرائع کے مطابق زوجہ شاہ عالم سکنہ کوٹکہ شادی خان داخلی گنڈی خان خیل نے گنڈی چوک کے قریب رحمان آباد کے مقام پر سڑک کنارے گاڑی کے لئے روکنے کا اشارہ کیا اسی اثناء گنڈی چوک کی جانب سے آنیوالی موٹرکارنے ٹکرماردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق جبکہ نواسی زخمی ہوگئی جسے طبی امدادینے کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ سے بنوں منتقل کردیاگیا۔
خاتون جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved