ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2019

پانچ ہزارڈاکٹر بھرتی،ہسپتالوں کے مسائل حل کرینگے،صوبائی وزیر صحت

لکی مروت کیلئے اڑھائی ارب کے منصوبوں کی منظوری سے ترقی کا نیادورشروع ہوگا،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں
اپوزیشن تعمیر وترقی کے کاموں میں روڑے اٹکانے کے بجائے ہمارا ہاتھ بٹائے،ہشام انعام اللہ کا تقریب سے خطاب
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)خیبرپختونخواکے وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ محمودخان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے دورافتادہ پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو شاں ہے‘عوام کے معیارزندگی کوبہتربنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے حلقہ پی کے92سمیت لکی مروت کیلئے صحت،آبنوشی،بجلی،مواصلات،تعلیم،سمال ڈیم سمیت دیگرشعبوں میں اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصو بو ں کی منظوری دینے پر وزیراعلی کے تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ فنڈزملتے ہی بلاتاخیرعلاقے میں ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کیاجا ئے گا‘ان خیالات کااظہارانہوں نے شہبازخیل،مشہ منصوراورزنگی خیل میں الگ الگ عوامی اجتماعات واستقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرناظم سجاد خان،سابق ناظم عبدالمطلب ،صلاح الدین ،ناظم علاوالدین ،فیصل انعام اللہ ،ضلع نائب ناظم عرب خان ودیگراہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھے۔ وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ نے کہاکہ ماضی میں حلقہ پی کے92کوترقی کے دور سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جنوبی اضلاع سمیت صوبے کے عوام کو صحت عامہ کے بہترین سہولیات گھرکی دہلیزپرفراہم کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصدکیلئے پانچ ہزارڈاکٹروں سمیت دیگرطبی عملے کوپوراکرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع لکی مروت کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے کوئی بھی علاقہ تعمیروترقی سے محروم نہیں رہے گا عوام من گھڑت اور بے بنیاد افواہوں پر کا ن نہ دھریں کیونکہ مخالفین سے علاقے کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے خود عوام کی خدمت کرسکتے ہیں نہ ہی دوسروں کو موقع دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ملکی خزانے کو بے دردی سے لو ٹا ہے یہی وجہ ہے کہ مو جودہ حکو مت کو خا لی خزانہ ملا ہے تاہم پھر بھی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی کے پی کے محمودخان عوام کی مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں انہوں نے مخالفین پرزوردیاکہ علاقے کی تعمیروترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش نہ کریں کیونکہ مروت قوم کودوعشروں کے بعد وزارت ملی ہے اس لئے مخالفت کے بجائے آئیے مل کراتفاق کا مظاہرہ کریں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved