جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2019

انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کلیدی کردار ہے،وزیر اعظم

بار ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرینگے، سپریم کورٹ بار کے وفد سے گفتگو


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا۔ وفد نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا،بار کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے بار ممبران کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا، وزیراعظم عمران خان نے وفد ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں وکلاء کا کلیدی کردار ہے، مضبوط بار ناصرف مستحکم عدلیہ بلکہ گڈگورننس میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،حکومت بار ایسوسی ایشنز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، بلوچستان کے وکلاء کو جائز حقوق کی فراہمی کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔پیر کووزیراعظم عمران خان سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن امان اللہ کنرانی نے کی۔ ملاقات میں وزیراطلاعات فواد چوہدری اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھے۔وفد نے وزیراعظم عمران خان کے وژن اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا۔ وفد نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیراعظم کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کا عمل قابلیت اور شفافیت پر مبنی کیا جائے، بار کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے بار ممبران کے لئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم

© Copyright 2019. All right Reserved