بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

عارضہ قلب، نوازشریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں‘ ڈاکٹر عدنان

سابق وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج بارے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا



لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں‘ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ان کا علاج ہورہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے۔ سوموار کے روز شر یف میڈیکل سٹی میں نوازشر یف کے طبی معائنہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، ان کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش ہے، ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، سابق وزیراعظم کو جب اسپتال داخل کرنے ضرورت پڑی انہیں کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ۔
ڈاکٹر عدنان

© Copyright 2019. All right Reserved