جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2019

سات ماہ ہوگئے قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس نہیں ہوا، شگفتہ ملک



پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوااسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کے عدم انعقاد پراے این پی کی خاتون رکن شگفتہ ملک نے ایوان کوبتایا کہ قائمہ کمیٹیاں کس مقصدکیلئے بنی ہیں جن کا اجلاس نہیں ہوپارہاہے سات ماہ ہوگئے ہیں لیکن اہم ڈیپارٹمنٹ سے متعلق کمیٹیوں کااب تک ایک بھی اجلاس نہیں ہوا ۔لگتاہے وزیرقانون کو اس بات ٹاسک ملاہے کہ اگرکوئی سوال کمیٹی کے سپردہوا تو وہ انکی وزارت کی ناکامی ہوگی انہوں نے کہاکہ کمیٹیوں میں ایشوزایڈریس ہونا حکومت کے مفاد میں ہے یہی وجہ ہے کہ کمیٹیوں کے عدم انعقادکے باعث عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ۔وزیرقانون سلطان محمد نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت قائمہ کمیٹیوں کااجلاس منعقدنہیں کرواتی تمام چیئرمینوں سے کہتاہوں کہ وہ اپنی کمیٹیوں کااجلاس طلب کریں
شگفتگہ ملک

© Copyright 2019. All right Reserved