جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2019

سانحہ کوئٹہ کی مذمت، قوم اور ریاستی ادارے ایک پیج پرہیں، صوبائی حکومت

ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان آگے بڑھے، وزیرقانون سلطان محمد

پشاور(بیورو رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس بات کاآعادہ کیاہے کہ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاپاکستان خطے کااہم ملک ہے ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان آگے بڑھے ملک کی بقاء،استحکام اور سکیورٹی کے معاملے پر پوری قوم اور ریاستی ادارے ایک پیج پرہیں حکومت کو انسداددہشتگردی نیٹ ورک مضبوط کرناچاہئے ملک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے دہشتگردآخری ہچکیاں لے رہے ہیں جنکامقصد ملک کے امن کو سبوتاژکرناہے حکومت واقعے ملوث عناصرکو سخت سے سخت سزادیگی جبکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی پی کی رکن نگہت یاسمین اورکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ کوئٹہ بلوچستان کاواقعہ پاکستان دشمنی ہے دہشتگردی نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو لیکن وہ سن لیں جتنی بھی گولیاں چلانی ہیں ہمارے سینے حاضرہیں را اور سی ائی اے ایجنٹوں کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں،پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا ہے جوپوری دنیاپرراج کرے گا ۔ایم ایم اے کے رکن عنایت اللہ نے کہاکہ ریاست ہزارہ برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے ،صدر اوروزیر اعظم کو کوئٹہ جاکر ہزارہ برادری کو دل جوئی کرنی چاہیئے،سانحہ امن کوسبوتاژکرنے کی سازش ہے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ متاثرین کیلئے آوازاٹھائیں اورحکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے ۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے کہاکہ صرف وزیراعظم کو نہیں، صدر اور کابینہ کو کوئٹہ جانا چاہیئے تھاملک کے مقتدر حلقے مسائل کو جس طرح حل کررہے ہیں اس سے بغاوت پیدا ہورہی ہے میران شاہ میں کل کا جلسہ ریاستی پالیسیوں کی ناکامی ہے ہزارہ کمیونٹی پرتسلسل کیساتھ حملے ہورہے ہیں دہشتگردقوم اورریاست کے دشمن ہیں آیا ریاست کمزورہوچکی ہے جسکی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ صوبائی وزیرقانون سلطان محمدنے کہاکہ سانحہ کوئٹہ ملک کے استحکام کا مسئلہ ہے جو سیاست سے بالاترہوناچاہئے یہ قومی ایشو ہے اپوزیشن کاموقف دراصل حکومت کی ترجمانی ہے اس واقعے میں مری اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاربھی نشانہ بنے ہیں سانحے کو کٹیگرائزنہ کیاجائے جتنے لوگ شہیدہوئے ہیں وہ سب پاکستانی ہیں اورآئین میں انہیں حقوق حاصل ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے کااہم ملک ہے ملک دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان آگے بڑھے ملک کی بقاء،استحکام اور سکیورٹی کے معاملے پر پوری قوم اور ریاستی ادارے ایک پیج پرہیں
اسمبلی

© Copyright 2019. All right Reserved