بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

چترال،مکان پر پہاڑی تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین افرادجاں بحق

دنین میں صبح پونے چھ بجے سلیم خان کے گھر پر تودہ آ گیا، وسیم خان، تنویر خان اور ایک خاتون چل بسی
ریسکیو عملہ نے تینوں کی نعشیں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا،مرنے والوں میں دو مہمان بھی شامل
چترال( نمائندہ اوصاف) چترال کے مضافاتی علاقے دنین میں گجان گائوں میں مکان پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال منتقل کیے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پیر کے دن علی الصبح 5.45 بجے دنین کے گجان گائوں میں سلیم خان کے گھر پر پہاڑی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں وسیم خان ولد شکور خان دنین عمر 35 سال، ، تنویر خان ولد قربان خان عمر 33 سال اور اس کی والدہ عمر 65 سال سکنہ بروز گول دیہہ جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو عملہ کو جونہی اطلاع ملی تو ان کا ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ روانہ ہوئے اور ان تینوں کی لاشیں ملبے سے برآمد کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کئے ۔ مرنے والوں میں دو مہمان تھے۔ تنویر خان اور اس کی والدہ بروز سے آئے تھے جو سلیم خان کے ہاں کسی بچے کی مبارک باد کے سلسلے میں آئے ہوئے تھے اور جہاں لقمہ اجل بن گئے۔
تین جاں بحق

© Copyright 2019. All right Reserved