جمعہ‬‮   19   اپریل‬‮   2019

کراچی میں داعش کے 5 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اسلحہ برآمد،ریکارڈ اکھٹا کر رہے ہیں ،ایس ایس پی



کراچی(نیوز ایجنسیاں ) کراچی پولیس نے تیسر ٹا ئو ن سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔ کراچی میں گلشن معمار پولیس نے تیسر ٹان سے کالعدم تنظیم داعش کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحے کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لئے ذہن سازی اور مختلف طریقوں سے ترغیب دیتے تھے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک کمپانڈ سے کامیاب آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے، ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل ہیں، ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس ملزمان کا کرائم ریکارڈ اکھٹا کررہی ہے۔
داعش گرفتار

© Copyright 2019. All right Reserved